Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔ 8 نومبر (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمادکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ربیع الاول 1440زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگمیں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا، چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ، چینائی اور پٹنہ سے مطلع ابر آلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں۔ بسواکلیان، رائچور، کڑپہ، اودگیر، ورنگل، ناندیڑ، پالج گجرات، بھوپال، دہلی اور لکھنؤ سے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ملیں لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 9 نومبر جمعہ 30 صفرالظفر ہوگی۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مفتی محمد عظیم الدین، مفتی خلیل احمد، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، مولانا سید ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود باشاہ قادری زرین کلاہ اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔

شیعہ علما کا بیان
٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ کہیں سے رویت کی اطلاع ملی لہٰذا 9 نومبر جمعہ کو 30 صفرالمظفر ہوگی اور 10 نومبر کو یکم ربیع الاول ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علمائے کرام نے کی ہے۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی۔

TOPPOPULARRECENT