Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا

چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ /22 اگست (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذی الحجہ 1438 ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، کھمم ، تانڈور ، بسواکلیان ، نظام آباد ، اُدگیر ، ناندیڑ ، کرنول ، کڑپہ ، رائچور ، نلگنڈہ ، ورنگل ، پداپلی ، محبوب نگر کے علاوہ دہلی ، پٹنہ اور لکھنؤ سے بھی مطلع ابرآلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ /23 اگست 2017 ء بروز چہارشنبہ /30 ذی قعدہ 1438ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ،حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری نے شرکت کی ۔
شیعہ علما کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت کی اطلاع ملی ہے لہذا چہارشنبہ 23 اگسٹ کو 30 ذیقعدہ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے۔ مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکر علی خان اور مولانا سید جواد عابدی۔

TOPPOPULARRECENT