Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا

چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ /19 فبروری (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاولی 1436 ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔گلبرگہ شریف ‘ دہلی ‘ پٹنہ ‘ لکھنؤ ‘ پھلواری شریف ‘ ورنگل ‘ محبوب نگر ‘ بنگلور ‘ ناندیڑ ‘ بسواکلیان ‘ تانڈور میں مطلع صاف ہونے کے باوجود عدم رویت کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ /20 فبروری 2015 ء بروز جمعہ /30 ربیع الآخر 1436 ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری‘ حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ‘ حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ‘ حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد بادشاہ قادری ‘ حضرت مولانا سید حاور محمد افتخار بادشاہ قادری ‘ حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی بادشاہ قادری اور جناب قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
چاند نظر نہیں آیا
٭٭ علی اصغر جعفری صاحب اطلاع دی ہے کہ شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے اس لئے بروز شنبہ یکم جمادی الاولی ہوگی ۔ حسب ذیل علماء نے اس کی تصدیق فرمائی ہے ۔ مولانا سید رضا آقا ‘ مولانا سید نبی حسن زیدی ‘ مولانا آقا ابراہیم جزائری ‘ مولانا سید علی نقی نجفی‘ مولانا سید ظفر یاب حیدر ‘مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا‘ مولانا علی حیدر فرشتہ ‘مولانا رضا عباس خان اور سید جلال حیدر۔
درج فہرست ذاتوںپر مظالم کا جائزہ
حیدرآباد 19 فبروری ( این ایس ایس ) قومی کمیشن برائے درج فہرست ذ اتوں ڈاکٹر ونود اگروال آئی اے ایس سکریٹری نے سکریٹریٹ میں آج ایس سیز کے خلاف ہونے والے مظالم کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT