Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا

چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد /19 اپریل (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رجب المرجب ۱۴۳۶ھ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، بسوا کلیان، ورنگل، ادونی، ناندیڑ، بنگلور، چنائی، سورت و پالج (گجرات)، ممبئی، دہلی، لکھنؤ، کانپور، پھلواری شریف پٹنہ اور فرنگی محل سے بھی مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ملیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 20 اپریل بروز دوشنبہ ۳۰؍ جمادی الاخریٰ ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مفتی محمد عظیم الدین، مفتی خلیل احمد، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زریں کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری اور قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علما کا بیان
٭ جناب علی اصغر جعفری نے اطلاع دی کہ شیعہ مجلس علما و ذاکرین نے اعلان کیا کہ کسی مقام سے چاند کی اطلاع نہیںملی ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ کل دو شنبہ کو 30 جمادی الثانی ہوگی اور سہ شنبہ 21 اپریل کو یکم رجب ہوگی حسب ذیل علما نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ مولانا سید رضا آقا‘ مولانا سید نبی حسن زیدی ‘مولانا سید ابراہیم جزائری ‘مولانا سید ظفر یاب حیدر ‘مولانا سید علی نقی نجفی ‘ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا‘ مولانا علی حیدر فرشتہ‘ مولانا رضا عباس خان اور مولانا سید جلال حیدر۔

TOPPOPULARRECENT