Friday , February 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔ 19 نومبر (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الاول 1439 ء زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع آبرآلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ‘ ورنگل ‘کھمم ‘ رائچور ‘ اودنی ‘ کریم نگر ‘ بسواکلیان‘ رحمت آباد شریف ‘ چٹگوپہ ‘ کرنول اور کڑپہ کے علاوہ ممبئی ‘ شولاپور ‘ پال گڑھ ‘ پٹنہ ‘ سورت ‘ الہ آباد ‘ بنگلور اور چینائی سے مطلع ابر آلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن اعلان کرتی ہے کہ 20؍ نومبر 2017 بروز دوشنبہ 30 صفر المظفر 1439 ہوگی ۔ اجلاس میں حضرت مولانا سیدمحمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ‘ حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ‘ حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ‘ حضرت مولانا سید کاظم پاشا ہ قادری الموسوی ‘ حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ‘ حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ‘ اور قاضی سید نور اللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی ہے ۔
٭ جناب سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی ہندوستان سے کہیں سے رویت کی اطلاع ملی لہذا 20 نومبر کو 30 صفر ہوگی اور 21 نومبر کو یکم ربیع الاول 1439ھ ہوگی اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے۔ حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، حجۃ الاسلام مولانا سید ظفر یاب حیدر ، حجۃ الاسلام مولانا رضا عباس خاں ، حجۃ الاسلام مولانا سید جلال حیدر اور حجۃ الاسلام مولانا سید جواد عابدی ۔

 

TOPPOPULARRECENT