Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد ۔ 18 ؍ مارچ ( پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رجب المرجب 1439 ء زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول باشاہ قادری الشطاری آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا ۔ ورنگل ‘ محبوب نگر ‘ بسواکلیان ‘ ادونی ‘ تانڈور ‘ نظام آباد ‘ اودگیر ‘ ناندیڑ‘ کڑپہ ‘ نیلور ‘ چینائی ‘ ایئر گاؤں (رائچور ) ‘ پٹنہ ‘ پھلواری شریف ‘ اندور ‘ بنگلور‘ ممبئی ‘ بھوپال ‘ دہلی اور پونے سے کہیں مطلع صاف اور کہیں آبر الود ہونے کی اطلاعات ملیں اور کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 19 مارچ 2018 ء بروز دوشنبہ 30 ؍ جمادی الآخر 1439 ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ‘ حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ‘ حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ‘ حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زریں کلاہ ‘ حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اورجناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

چاند نظر نہیں آیا ، شیعہ علماء کا بیان
حیدرآباد۔ 18 مارچ (راست) سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت کی اطلاع ملی ہے لہذا 19 مارچ دوشنبہ کو 30 جمادی الثانی ہوگی اور 20 مارچ سے سہ شنبہ کو یکم رجب المرجب ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے۔ مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی۔

TOPPOPULARRECENT