Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا

چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد /10 جنوری (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الآخر ۱۴۳۷ھ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا۔ علاوہ ازیں رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، بسوا کلیان، رائچور، ورنگل، ناندیڑ، سورت، بنگلور، دہلی، پھلواری شریف پٹنہ، لکھنؤ اور ممبئی سے بھی عدم رویت کی اطلاعات ملیں، لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ /11 جنوری 2016ء بروز دوشنبہ ۳۰؍ ربیع المنور ۱۴۳۷ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری، مفتی محمد عظیم الدین، مفتی خلیل احمد، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید حامد محمد قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زریں کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری اور قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علما کا بیان
۰ علی اصغر جعفری نے اطلاع دی کہ شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ آج کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اسلئے 11 جنوری کو 30 ربیع اول اور 12 جنوری سہ شنبہ یکم ربیع الثانی ہوگی۔ حسب ذیل علماء نے اس کی تصدیق کی ہے۔ مولانا سید رضا آقا، مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا سید آقا ابراہیم موسوی، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا سید علی نقی نجفی، ڈاکٹر مولانا سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان اور مولانا سید جلال حیدر۔

TOPPOPULARRECENT