Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / چانسلر جرمنی انجیلا مرکل کے تازہ مذاکرات

چانسلر جرمنی انجیلا مرکل کے تازہ مذاکرات

برلن ۔ 7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چانسلر جرمنی انجیلا مرکل نے نئی حکومت تشکیل دینے کیلئے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے ۔ وہ گذشتہ تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری تعطل کو توڑنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ جب کہ ملک کے انتخابات منعقد ہوئے تھے ۔انجیلا مرکل کے قدامت پسند بلاک اور سوشل ڈیموکریٹس نے متفقہ طور پر گذشتہ چار سال سے مخلوط حکومت قائم کی تھی ‘ تاہم 24ستمبر کے انتخابات مخلوط حکومت کیلئے تباہ کن شائع ہوئے ۔ انجیلا مرکل کی ایک بارپھر مخلوط حکومت تشکیل دینے کی کوششیں ناکام ہوگئیں ۔ دیگر دو چھوٹی پارٹیوں نے نومبر میں ان کی تائید کرنے سے انکار کردیا ۔ عالمی جنگ عظیم دوم سے جرمنی سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا اور قائدین نے گذشتہ جمعہ کو فیصلہ کیا ہے کہ جرمنی کے اتحاد کے بعد سے مخلوط حکومت تشکیل دی گئی تھی لیکن مخلوط حکومت کو مزید جاری رکھنا ناممکن ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT