چاڈا وینکٹ ریڈی ریاستی سکریٹری کمیونسٹ پارٹی نامزد

٭٭ کریم نگر ضلع کے متوطن چاڈا وینکٹ ریڈی سی پی آئی ریاستی رکن عاملہ سابق رکن اسمبلی کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے ریاستی سکریٹری نامزد کیا ہے جگور مامڑی منڈل رینو کونڈہ کے چاڈا نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز سی پی آئی میں ایک کارکن کی حیثیت سے شروع کیا تھا۔ مرحلہ وار وہ ترقی کرتے ہوئے آج ریاستی سکریٹری بن چکے ہیں۔ کریم نگر کے لئے یہ ایک ا

٭٭ کریم نگر ضلع کے متوطن چاڈا وینکٹ ریڈی سی پی آئی ریاستی رکن عاملہ سابق رکن اسمبلی کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے ریاستی سکریٹری نامزد کیا ہے جگور مامڑی منڈل رینو کونڈہ کے چاڈا نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز سی پی آئی میں ایک کارکن کی حیثیت سے شروع کیا تھا۔ مرحلہ وار وہ ترقی کرتے ہوئے آج ریاستی سکریٹری بن چکے ہیں۔ کریم نگر کے لئے یہ ایک اعزاز ہے۔ تلگودیشم پارٹی میں ایل رمنا ( جگتیال)چناؤ کمیٹی صدر کے کارگذار ہیں۔ کانگریس کے سابق وزیر ڈی سریدھر بابو چناؤ منشور کمیٹی کے چیرمین ہیں جو ضلع کے لئے ایک اور اعزاز ہے۔ رینو کنڈہ میں چاڈا وینکٹ ریڈی گرام سرپنچ 1981 میں منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں 2009ء میں حسن آباد حلقہ اسمبلی سے چناؤ میں حصہ لے کر ہار گئے ، وہ 2005 سے رکن عاملہ وشال آندھرا بک ہاوز چیرمین رہے اور اب تلنگانہ ریاست کے سکریٹری نامزد کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT