Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / چاڈ حملوں میں بوکو حرام ملوث: فرینکوئی اولاند

چاڈ حملوں میں بوکو حرام ملوث: فرینکوئی اولاند

الجیرس ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاندے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نائجیریا بوکرحرام اسلام پسند ہی خود کش بم حملوں میں ملوث ہیں جس میں 23 افراد ہلاک اور زائد 100 افراد زخمی ہوگئے ۔ یاد رہے کہ چاڈ کے دارالخلافہ میں ہوئے خود کش دھماکہ نے اس وقت پوری دنیا کو دہلاکر رکھدیا ہے ۔ الج

الجیرس ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاندے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نائجیریا بوکرحرام اسلام پسند ہی خود کش بم حملوں میں ملوث ہیں جس میں 23 افراد ہلاک اور زائد 100 افراد زخمی ہوگئے ۔ یاد رہے کہ چاڈ کے دارالخلافہ میں ہوئے خود کش دھماکہ نے اس وقت پوری دنیا کو دہلاکر رکھدیا ہے ۔ الجیرس میں اپنے ہم منصب عبدالعزیز بوطفلکہ سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی دورائے نہیں ہوسکتی کہ بوکوحرام ہی چاڈ حملوں کی ذمہ دار ہے اور خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا کیوں کہ انہوں نے جو وحشت ناکی کا مظاہرہ کیا ہے اس نے دنیا کو ایک بار پھر دہشت زدہ کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT