Tuesday , September 25 2018
Home / خواتین کا صفحہ / چاکلیٹ کیک

چاکلیٹ کیک

اجزا:چینی ‘ دوکپ۔ دودھ ایک کپ ۔ مکھن ‘ ایک کپ ۔ انڈے ‘ چار عدد۔ میدہ تین کپ بیکنگ پاؤڈر ‘ ساڑھے تین چائے کے چمچے۔ چاکلیٹ پاؤڈر آدھا کپ ۔ بادام ‘ ایک کپ (کوٹ لیں)

اجزا:چینی ‘ دوکپ۔ دودھ ایک کپ ۔ مکھن ‘ ایک کپ ۔ انڈے ‘ چار عدد۔ میدہ تین کپ بیکنگ پاؤڈر ‘ ساڑھے تین چائے کے چمچے۔ چاکلیٹ پاؤڈر آدھا کپ ۔ بادام ‘ ایک کپ (کوٹ لیں)
ترکیب : چینی اور مکھن کو ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ اب اس آمیزے میں ایک ایک کر کے چاروں انڈے شامل کریں اور پھینٹتی جائیں ۔ پھر دودھ ‘ چاکلیٹ ‘ پاؤڈر اور بادام شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اب میدہ اور بیکنگ پاؤڈر شامل کریں اور لکڑی کے چمچے کی مدد سے مکر کریں ۔ میدہ شامل کرنے کے بعد آمیزے کو بلینڈر کی مدد سے بلینڈ نہ کریں ۔ اس کے بعد بیکنگ کے ایک سانچے کو چکنا کریں اور اس میں تمام آمیزہ انڈیل دیں ۔ پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں سانچہ رکھیں اور 25 سے 30 منٹ کیلئے بیک کرلیں ۔جب کیک سانچے کے کناروں کو چھوڑ دے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تیار ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کیک میں ٹوتھ پک ڈال کر بھی چیک کرسکتی ہیں ۔ اگر ٹوتھ پک خشک نکل آئے تو سمجھیں کہ کیک تیار ہے ۔ چاکلیٹ آئسنگ تیار کریں اور جب کیک قدرے ٹھنڈا ہوجائے تو اس پر آئسنگ پھیلا دیں اور اوپر سے کچلے ہوئے بادام بھی ڈالیں ۔ اس کے بعد کچھ دیر کیلئے فریج میں رکھیں اور پھر نکال کر پیش کریں ۔ خود بھی کھائیں اور مہمانوں کو بھی کھلائیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT