Wednesday , October 17 2018
Home / سیاسیات / چترا کوٹ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی کامیابی

چترا کوٹ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی کامیابی

بھوپال ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے حلقہ اسمبلی چتراکوٹ پر کانگریس نے قریبی حریف بی جے پی امیدوار کو 14000 سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے شکست دیتے ہوئے اپنا قبضہ برقرار رکھا اور کامیابی کی اکثریت میں پہلے کے مقابلے مزید اضافہ کرلیا ۔ 2013 ء کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 10970 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ ریرٹننگ آفیسر اے پی دیویہ نے کہا کہ کانگریس کے نیلانشو چترویدی نے /9 نومبر کو منعقدہ ضمنی انتخاب میں اپنے قریبی حریف بی جے پی کے شنکر دیال ترپاٹھی کو 14,133 ووٹوں سے شکست دی ۔ چترویدی کو 66,810 ووٹ حاصل ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT