Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / چتورمیں ہیرو موٹو کارپوریشن یونٹ کے قیام کا فیصلہ

چتورمیں ہیرو موٹو کارپوریشن یونٹ کے قیام کا فیصلہ

حیدرآباد۔15ستمبر ( پی ٹی آئی) ہیرو موٹو کارپوریشن دو پہیہ والی گاڑیاں( موٹر سیکلس) کی تیاری کیلئے ملک میں اپنا چھٹواں پلانٹ آندھراپردیش کے ضلع چتور میں واقع سری سٹی خصوصی اقتصادی زون ( ایس پی زیڈ ) میں قائم کرے گا ۔ ریاستی کابینہ نے آج یہاں چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی صدارت میں منعقدہ اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اس یونٹ کے قیام کیلئے 600ایکڑ اراضی مختص کی جائے ۔ ذرائع نے کہا کہ ہیرو موٹر کارپوریشن اس پلانٹ پر 2,200کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے توقع ہے کہ 6ہزار افراد کو راست روزگار فراہم ہوگا ۔ دیگر 3ہزار افراد کو بالواسطہ طور پر روزگارفراہم ہوگا ۔ ہیرو موٹوکارپوریشن اور سری سٹی کے پروموٹرس کے مابین کل یہاں ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور ہیرو موٹو کارپوریشن کے نائب صدر نشین ومنیجنگ ڈائرکٹر پون مُنجال کی نئی دہلی میں ہفتہ کو ملاقات کے دوران حکومت نے اس پراجکٹ کیلئے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ہیرو کمپنی کی جانب سے اپنے توسیعی منصوبوں کے اعلان کے بعد چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے مسٹر مُنجال سے خواہش کی تھی کہ آندھراپردیش میں بھی اس ادارہ کا ایک یونٹ قائم کریں اور انہوں نے اس ضمن میں کئی ترغیبات کی پیشکش بھی کی تھی ۔ اس پلانٹ میں توقع ہے کہ سالانہ 15 تا 20لاکھ موٹر سیکلس تیار ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT