Saturday , December 15 2018

چتور انکاؤنٹر کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

کوئمبتور۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل پیپلز پارٹی نے آج آندھراپردیش میں گذشتہ منگل کو 20لکڑہاروں کو گولی مار کر ہلاک کردینے کی مذمت کرتے ہوئے معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہاکہ سرخ صندل کی اسمگلنگ کی گہرائی سے تحقیقات کی جائیں ‘لیکن وہ لوگ بھی جو ٹاملناڈو سے مزدوروں کی خدمات اجرت پر حاصل کرتے ہیں درختوں کو گرانے ک

کوئمبتور۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل پیپلز پارٹی نے آج آندھراپردیش میں گذشتہ منگل کو 20لکڑہاروں کو گولی مار کر ہلاک کردینے کی مذمت کرتے ہوئے معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہاکہ سرخ صندل کی اسمگلنگ کی گہرائی سے تحقیقات کی جائیں ‘لیکن وہ لوگ بھی جو ٹاملناڈو سے مزدوروں کی خدمات اجرت پر حاصل کرتے ہیں درختوں کو گرانے کیلئے انہیں استعمال کرنے کی بھی تحقیقات ضروری ہے ۔ قومی سکریٹری این پی پی ‘آئی بی پانڈے نے کہا کہ ان کی پارٹی اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور مرکز و آندھراپردیش حکومتوں سے تحقیقات عاجلانہ بنیادوں پر مکمل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ خاطیوں کو سزا دی جاسکے ۔ پانڈے یہاں پر ایک پارٹی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاملناڈو کو پڑوسی ریاستوں آندھراپردیش ‘ کیرالا اور کرناٹک سے مسائل کا سامنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT