Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چتور فائرنگ کی کیس ڈائری پیش کرنے ہائیکورٹ کی ہدایت

چتور فائرنگ کی کیس ڈائری پیش کرنے ہائیکورٹ کی ہدایت

حیدرآباد 24 اپریل ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج آندھرا پولیس کو ہدایت دی کہ چتور ضلع میں 7 اپریل کو پولیس فائرنگ میں 20 افراد کی ہلاک کے واقعہ میں کیس ڈائری عدالت میں پیش کرے ۔ چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور جسٹس پی وی سنجے کمار پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے تحقیقاتی افسر کو ہدایت دی کہ وہ عدالت میں 28 اپریل کو کیس ڈائری پیش کرے ۔ عد

حیدرآباد 24 اپریل ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج آندھرا پولیس کو ہدایت دی کہ چتور ضلع میں 7 اپریل کو پولیس فائرنگ میں 20 افراد کی ہلاک کے واقعہ میں کیس ڈائری عدالت میں پیش کرے ۔ چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور جسٹس پی وی سنجے کمار پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے تحقیقاتی افسر کو ہدایت دی کہ وہ عدالت میں 28 اپریل کو کیس ڈائری پیش کرے ۔ عدالت نے اس معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے وکیل صفائی کی درخواست کو فی الحال قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ بنچ نے اڈیشنل سالیسیٹر جنرل سے کیس کی تحقیقات کے موقف سے متعلق سوال کیا ۔ عدالت نے سوال کیا آیا ایف آئی آر درج کرنے کے بعد آیا کسی شخص سے پوچھ تاچھ کی گئی ‘ کیا کسی کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ابتدائی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT