Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چتور میں بعض مقامات پر ہلکے زلزلے کے جھٹکے

چتور میں بعض مقامات پر ہلکے زلزلے کے جھٹکے

حیدرآباد19نومبر (یواین آئی )آندھراپردیش کے ضلع چتور میں بعض مقامات پر ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔یہ جھٹکے آج صبح کی اولین ساعتوں میں محسوس کئے گئے جس سے لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل پڑے ۔یادامری،بنگاراپالیم منڈلوں میں زلزلوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔گزشتہ دو دنوں سے اس ضلع میں بعض مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT