Tuesday , December 11 2018

چتور میں33بنگلہ دیشی پولیس کے زیر حراست

حیدرآباد۔25اگست ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ضلع چتور میں رینی گنٹا ٹاؤن کے قریب ایک پیسنجر ٹرین سے تقریباً 33 بنگلہ دیشی شہریوں کو مبینہ طور پر پاسپورٹ اور جائز دستاویزات کے بغیر ہندوستان میں داخل ہونے کی بنیاد پر آج تحویل میں لے لیا گیا ‘ اُن میں 10خواتین اور 11بچے بھی شامل ہیں ۔ رینی گنٹا گورنمنٹ ریلوے پولیس انسپکٹر پی مدھو نے ٹیلیفون پر پی ٹی آئی سے کہا کہ یہ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ ہاوڑا سے گذشتہ شب 11.30بجے یشونت پور روانہ ہونے والی ٹرین کی ایک بوگی میں بنگلہ دیشی سفر کررہے ہیں ‘ اس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ۔پی مدھو نے کہا کہ ’’ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمام مزدور ہیں جو بنگلور میں کام کررہے تھے ان کے پاس کوئی پاسپورٹ یا جائز شناختی کارڈ نہیں ہے ۔ پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اکثر بنگلور کا سفر کیا کرتے ہیں جہاں گذشتہ پانچ سال سے کام کررہے ہیں ‘‘ ۔ ان تمام کو رینی گنٹا ٹاؤن پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT