Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چتور پولیس فائرنگ، تحقیقاتی ٹیم روانہ کرنے قبائیلی کمیشن کا فیصلہ

چتور پولیس فائرنگ، تحقیقاتی ٹیم روانہ کرنے قبائیلی کمیشن کا فیصلہ

نئی دہلی 14 اپریل (پی ٹی آئی) قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائیل اپنے نائب صدرنشین کے قیادت میں آندھراپردیش کے ضلع چتور کو ایک ٹیم روانہ کرے گا جہاں پولیس فائرنگ میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ فیصلہ اس حقیقت کی روشنی میں کیا گیا کہ مہلوکین میں اکثر کا تعلق پڑوسی ریاست ٹاملناڈو کے قبائیلی طبقات سے تھا۔ کمیشن کے صدرنشین رامیشور اوراؤن نے کہاکہ ’’ہم نے اپنے نائب صدرنشین روی ٹھاکر کی قیادت میں حقائق کا پتہ چلانے والی ایک ٹیم روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹیم سرکاری حکام سے بات چیت کے علاوہ فائرنگ کے مقام کا دورہ بھی کرے گی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT