Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / چدمبرم ، کارتی کو 7 اگست تک گرفتاری سے تحفظ ، ای ڈی مخالف

چدمبرم ، کارتی کو 7 اگست تک گرفتاری سے تحفظ ، ای ڈی مخالف

نئی دہلی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شہر کی ایک عدالت نے آج حکم دیا کہ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو ایرسیل۔ میکسیس معاملت سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 7 اگست تک گرفتار نہیں کیا جائے گا جبکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اول الذکر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی مخالفت کی ہے۔ ای ڈی نے اسپیشل جج او پی سائنی کے پاس ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی اور اس معاملے میں بحث کیلئے وقت طلب کیا۔ اس کے بعد عدالت نے چدمبرم اور کارتی کو 7 اگست تک گرفتاری سے عبوری تحفظ ان کے وکیل سینئر ایڈوکیٹس کپل سبل اور ابھیشیک مانو سنگھوی کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد فراہم کیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرس سینئر ایڈوکیٹ سونیا ماتھر اور ایڈوکیٹس این کے مٹہ اور نتیش رانا کے ذریعہ کہا کہ بادی النظر میں اس کیس میں سابق وزیر کے ملوث ہونے کا پتہ چلتا ہے اور اب تک کی گئی تحقیقات سے ایک بڑی سازش بے نقاب ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT