Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / چدمبرم انتخابی مقابلہ سے باہر ، فرزند کو ٹکٹ

چدمبرم انتخابی مقابلہ سے باہر ، فرزند کو ٹکٹ

نئی دہلی۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پی چدمبرم لوک سبھا انتخابی مقابلہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے آج رات ان کے فرزند کارتی کو ٹاملناڈو میں سیوا گنگا حلقہ سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کو جموں و کشمیر میں ادھم پور سے اُمیدوار مقرر کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے فوری بعد کارتی نے کہا کہ ان کے وال

نئی دہلی۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پی چدمبرم لوک سبھا انتخابی مقابلہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے آج رات ان کے فرزند کارتی کو ٹاملناڈو میں سیوا گنگا حلقہ سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کو جموں و کشمیر میں ادھم پور سے اُمیدوار مقرر کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے فوری بعد کارتی نے کہا کہ ان کے والد نے 9 انتخابات میں حصہ لیا اور وہ سمجھتے ہیں کہ اب دوسروں کو موقع ملنا چاہئے۔ وہ سیاست سے سبکدوش نہیں ہورہے ہیں۔ کانگریس نے آج 50 امیدواروں کی فہرست جاری کی جس کے ذریعہ دہلی کی 2 لوک سبھا نشستوں پر قیاس آرائیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا۔

ویسٹ دہلی اور ساؤتھ دہلی حلقوں سے موجودہ ارکان مہا بائی مشرا اور رمیش کمار کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ کے بھائی لکشمن سنگھ کو مدھیہ پردیش میں حلقہ ودیشا سے اُمیدوار مقرر کیا گیا ہے ۔ لوک سبھا میں قائد اپوزیشن سشما سوراج اس حلقہ کی نمائندگی کررہی ہیں۔ ڈگ وجئے سنگھ کے داماد پرنجیا دتیہ سنگھ پارمر جن کا نام دوسری فہرست میں گجرات کے حلقہ پنچ محل سے لیا گیا تھا، انہیں فہرست سے حذف کردیا گیا ہے۔ اس لوک سبھا نشست سے رام سنگھ پرمار پارٹی اُمیدوار ہوں گے۔ سابق مرکزی وزراء منی شنکر ایّر کو میلا دھترائی اور آر پربھو کو کوئمبتور سے پارٹی امیدوار مقرر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT