Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / چراغ روشن کرنے کے دوران جھلسنے والی خاتون فوت

چراغ روشن کرنے کے دوران جھلسنے والی خاتون فوت

حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چراغ جلانے کے دوران حادثاتی طور پر جھلس جانے والی خاتون فوت ہوگئی۔ تاہم اس واقعہ میں شدید زخمی 4 سالہ لڑکی زیر علاج بتائی گئی ہے ۔ شاہ آباد پولیس حدود میں گذشتہ روز حادثہ پیش آیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ مانساجو شاہ آباد علاقہ کے ساکن رویندر کی بیوی تھی ۔ 14 ڈسمبر کے دن ان کے مکان مںی برقی گل ہونے کے سبب خاتون نے چراغ لانے کی کوشش کی ۔ اسی دوران حادثانی طور پر خاتون اور اس کی 4 سالہ لڑکی اکشرا شدید جھلس گئی تھی ۔ دونوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج  کے دوران مانسا کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
عام شہریوں کو پریشان کرنے والا ہوم گارڈ گرفتار
حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) پولیس کی وردی میں عام شہریوں کو پریشان کرنا ایک ہوم گارڈ کیلئے مہنگا ثابت ہوا جس کو خود پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔ یہ واقعہ سائبرآباد کے علاقہ میڑچل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک ہوم گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر میڑچل پولیس مسٹر راج شیکھر ریڈی نے بتایا کہ پولیس نے 23 سالہ سرینواس نائیک جو پیشہ سے ہوم گارڈ ہے، میڑچل کے علاقہ راویل گوڑہ تانڈہ میں رہتا تھا۔ یہ ہوم گارڈ بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز پولیس اسٹیشنوں کے تحت انٹرپٹر خدمات انجام دیتا تھا۔ اس نے گذشتہ روز بہار سے تعلق رکھنے والے رنجیت اور اس کے ساتھیوں کو ڈرا دھمکا کر ان کے سیل فون چھین لیا تھا جو اپنی موٹر سائیکل اور یونیفارم پر ان کا تعاقب کیا تھا۔ یہ لڑکے جو پیشہ سے مزدور ہیں، انہیں ہراساں کیا تھا۔ ان لڑکوں کی شکایت پر پولیس نے تلاشی مہم کے دوران پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT