Thursday , December 13 2018

چراغ روشن کرنے کے دوران جھلس جانے والی لڑکی کی موت

حیدرآباد /27 جون ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں حادثاتی طور پر جھلس کر ایک کمسن لڑکی فوت ہوگئی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 13 سالہ مدیحہ بیگم جو آدیہ نگر نیوحفیظ پیٹ علاقہ کے ساکن فرقان خان کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ 21 جون کو برقی گل ہونے کے سبب مکان میں یہ لڑکی چراغ جلانے کی کوشش کر رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں وہ شدید طور پر جھلس گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات لڑکی فوت ہوگئی ۔ میاں پور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT