Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / چراغ علی لین میں ممبئی کا شخص گرفتار، چار جعلی پاسپورٹس ضبط

چراغ علی لین میں ممبئی کا شخص گرفتار، چار جعلی پاسپورٹس ضبط

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے چراغ علی لین عابڈس کے ساکن ایک تاجر کو جعلسازی کے ذریعہ 4 پاسپورٹس حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 55سالہ فیروز صدرالدین بھانجی جو پریٹی وومن بیگس اینڈ پرسیس شاپ کا مالک ہے اور اس کا تعلق ممبئی سے ہے۔ فیروز صدرالدین نے مختلف ناموں پر چار پاسپورٹس حا

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے چراغ علی لین عابڈس کے ساکن ایک تاجر کو جعلسازی کے ذریعہ 4 پاسپورٹس حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 55سالہ فیروز صدرالدین بھانجی جو پریٹی وومن بیگس اینڈ پرسیس شاپ کا مالک ہے اور اس کا تعلق ممبئی سے ہے۔ فیروز صدرالدین نے مختلف ناموں پر چار پاسپورٹس حاصل کئے اور ان پاسپورٹس پر سنگاپور اور تھائی لینڈ کا سفر کیا تھا۔ بعدازاں سال 2002ء میں صدرالدین نے محمد فیروز احمد کے نام سے حیدرآًاد پاسپورٹ آفس سے پاسپورٹ حاصل کیا اور امریکی ویزا کے حصول کیلئے کوشش کی۔ ٹاسک فورس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے پاسپورٹ برآمد کرتے ہوئے عابڈس پولیس کے حوالہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT