چرس کا کاروبار کرنے والے اترپردیش کے کارپینٹرس گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 مارچ (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دو کارپینٹرس کو گرفتار کرلیا جو شہر میں چرس کا کاروبار کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ محمد ارشد اور محمد علیم متوطن ضلع سہارنپور اترپردیش 10 سال قبل روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوئے تھے اور وہ پیشہ سے بڑائی ہے ۔ ٹپہ چبوترہ کے علاقے جھرہ میں فرنیچر کے کارخانوں میں ملازمت حاصل کی اور بعد ازاں خود کا ایک کارخانہ شروع کیا لیکن اس کاروبار میں نقصان ہونے کے نتیجہ میں محمد ارشد نے اپنے ساتھی علیم کی مدد سے شہر میں گانجہ کا کاروبار کرنے کا منصوبہ تیار کیا ۔ اس سلسلے میں ارشد نے اپنے ساتھی علیم کو خواہشمند گاہکوں کی تلاش کرنے کیلئے کہا ۔ بعد ازاں اس نے اپنے آبائی مقام سہارنپور سے چرس حاصل کیا اور اسے شہر منتقل کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کیلئے علیم کے حوالے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر رادھاکشن راؤ نے بتایا کہ ارشد نے ممنوعہ منشیات کے کاروبار میں معقول رقم کمانے کی غرض سے شہر میں چرس فروخت کرنے لگا اور اپنی گاڑی میں منشیات منتقل کررہا تھا کہ اسے سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس نے مذکورہ کار پینٹرس کے قبضے سے ایک کیلو چرس ، موٹر سائیکل اور موبائیل فون برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT