Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / چرلہ پلی جیل میں قیدی فون کرتے ہوئے پکڑا گیا

چرلہ پلی جیل میں قیدی فون کرتے ہوئے پکڑا گیا

حیدرآباد ۔ 26 اگست (سیاست نیوز) ہائی سیکوریٹی چرلہ پلی جیل میں آج جیل حکام کی جانب سے اچانک معائنہ کرنے کے دوران زیردریافت قیدی روڈی شیٹر یادگیری موبائیل فون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واضح رہیکہ یادگیری کو سال 2012ء میں اوبلاپورم کانکنی اسکام میں ملوث گالی جناردھن ریڈی کی ضمانت کیلئے سی بی آئی کے جج کو نقد رقم کے عوض ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات اینٹی کرپشن بیورو کررہی ہے اور وہ گذشتہ دو سال سے چرلہ پلی جیل میں محروس ہے۔ حکام نے معائنہ کے دوران یادگیری کو موبائیل فون پر بات چیت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT