Wednesday , December 12 2018

چرلہ پلی جیل میں قیدی کی مشتبہ موت

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) چرلہ پلی جیل میں عمر کی قید کی سزا کاٹ رہا قیدی کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ ذرائع کے بموجب 22 سالہ شیو کمار متوطن محبوب نگر سال 2014 اکٹوبر میں قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور اسے چرلہ پلی جیل منتقل کیا گیا تھا ۔ شیو کمار جو گونگا اور بہرا تھا کی نعش آج صبح بیاریک میں لُنگی سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ جیل حکام نے شیو کمار کی نعش کو گاندھی ہسپتال منتقل کیا اور کشائی گوڑہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT