Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / چرنجیوی کی سالگرہ امیتابھ بچن اور عامر خان کی شرکت متوقع

چرنجیوی کی سالگرہ امیتابھ بچن اور عامر خان کی شرکت متوقع

حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) ٹالی ووڈ میگا اسٹار و سیاستداں چرنیجوی کی 60 ویں یوم سالگرہ کے موقع پر منعقد شدنی تقریب میں توقع ہے کہ بالی ووڈ سوپر اسٹارس امیتابھ بچن اور عامر خان شرکت کریں گے ۔ سالگرہ تقریب کا اہتمام چرنجیوی کے فرزند مسٹر رام چرن نے ہفتہ کو شہر کی ایک ہوٹل میں رکھا ہے ۔ ذرائع کے بموجب امیتابھ بچن اور عامر خان کو بذریعہ دعوت نامہ مدعو کیا گیا تھا ۔ جس پر دونوں فلم اسٹارس نے شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بالی ووڈ کے دو فلمی ستاروں کے چرنجیوی کے ارکان خاندان سے اچھے تعلقات ہیں ۔ اس کے علاوہ رام چرن بھی بچن فیملی سے دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں ۔ جس کی بنیاد پر انہوں نے مذکورہ بالی ووڈ شخصیتوں کو ان کے والد چرنجیوی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جس پر دونوں نے شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کرنے کی اطلاع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT