Saturday , November 25 2017
Home / تفریح / چرنجیوی کی فلم قیدی نمبر 150 سنکرانتی پر ریلیز ہوگی

چرنجیوی کی فلم قیدی نمبر 150 سنکرانتی پر ریلیز ہوگی

میگا خاندان کے سپر اسٹار ٹالی ووڈ کی توقعات سے بھرپور فلم قیدی نمبر 150 سے جڑے ہر خبر کے بارے میں جاننے کے لئے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ تقریباً 9 سال کے بعد فلموں میں واپسی کررہے میگا اسٹار چرنجیوی کی فلم قیدی نمبر 150 کو لے کر فلم انڈسٹری اور مداحوں میں کافی بے چینی ہے۔ اس فلم میں ہیروئین کے روپ میں کاجل اگروال نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ کے شروع ہوتے ہی پروڈیوسر رام چرن نے بتادیا تھا کہ اس سال 2017ء کے پہلے ماہ یعنی جنوری میں سنکرانتی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ چرنجیوی نے بھی فلم کو وقت پر پورا کرنے کی پرزور کوشش کی۔ فلم کے ڈائرکٹر وی وی ونائیک نے ابتداء سے ہی ہر موضوع پر خاص دھیان رکھا جس کی وجہ فلم کی شوٹنگ وقت پر پوری ہوسکے۔ فلم قیدی نمبر 150 میں چرنجیوی کی ایک جھلک کو ریلیز کیا گیا ہے جس میں وہ نوجوان نظر آرہے ہیں۔ ریلیز کی گئی اس تصویر کو دیکھ کر میگا خاندان کافی خوش ہے۔ فلم کے لئے موسیقار راکنگ اسٹار دیوی سری پرساد نے دھماکے دار موسیقی دی ہے۔ فلم کا آڈیو جاریہ ماہ ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔

 

رامو کی ’’سرکار 3 ‘‘ 17 مارچ کو ریلیز ہوگی
رام گوپال ورما ان دنوں اپنی ہٹ فلم سرکار کی تیسری قسط بنانے میں مصروف ہیں۔ امیتابھ بچن کی مرکزی اسٹار کاسٹ والی سرکار 3 اب بہت جلد مکمل کرلی جائے گی جسے 17 مارچ کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ فلم میں بگ بی ایک بار اور سبھاش ناگرے کا رول کررہے ہیں جبکہ یامی گوتم اس میں انوکر کرے کا رول نبھا رہی ہیں۔ فلم میں منوج باجپائی، رونت رائے، امیت سادھ اور جیکی شراف کے بھی اہم کردار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT