Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / چرنجیوی کے بھائی پون کلیان کی نئی پارٹی جنا سینا

چرنجیوی کے بھائی پون کلیان کی نئی پارٹی جنا سینا

حیدرآباد 13 مارچ (پی ٹی آئی)چرنجیوی کے بھائی پون کلیان کل اپنی نئی سیاسی پارٹی قائم کریں گے ۔ اس نئی پارٹی کا نام جنا سینا رکھا گیا ہے۔ کے کلیان کمار عرف پون کلیان کل ہائی ٹیکس مادھا پور میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے مستقبل کے سیاسی عزائم کا اعلان کریں گے اور اپنے پارٹی کے پرچم کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔ڈائرکٹر تریوی کرم سرینواس اور

حیدرآباد 13 مارچ (پی ٹی آئی)چرنجیوی کے بھائی پون کلیان کل اپنی نئی سیاسی پارٹی قائم کریں گے ۔ اس نئی پارٹی کا نام جنا سینا رکھا گیا ہے۔ کے کلیان کمار عرف پون کلیان کل ہائی ٹیکس مادھا پور میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے مستقبل کے سیاسی عزائم کا اعلان کریں گے اور اپنے پارٹی کے پرچم کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔ڈائرکٹر تریوی کرم سرینواس اور دیگر ساتھیوں نے پون کلیان کے منصوبہ کی حمایت کرتے ہوئے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ امکان ہے کہ پون کلیان ملکاجگیری لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کریں گے ۔ آندھرا پردیش میں پون کلیان کے فیان کلبس کو مطلع کیا گیا ہے کہ تلگو فلم کے اداکار نئی سیاسی پارٹی قائم کررہے ہیں۔ تلگو فلموں میں اپنی منفرد اداکاری کیلئے مشہور پون کلیان کی پریس کانفرنس کو آندھرا پردیش کے تمام بڑے شہروں اور ٹاونس میں دکھانے کیلئے راست ٹیلی کاسٹ کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پون کلیان ساحلی آندھرا کے حلقہ کاکیناڈا سے بھی مقابلہ کرسکتے ہیں جہاں سے اس وقت مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل ایم ایم پلم راجو نمائندگی کررہے ہیں۔ 2008 میں ان کے بھائی چرنجیوی نے پرجا راجیم پارٹی قائم کی تھی اور پون کلیان اس پارٹی کے یوتھ گروپ لیڈر تھے ۔

TOPPOPULARRECENT