Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چرواہا کے قتل میں ملوث 5افراد گرفتار

چرواہا کے قتل میں ملوث 5افراد گرفتار

نظا م آباد :10؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈی ایس پی نظام آباد مسٹر آنند کمار نے بتایا کہ نوی پیٹ منڈل کے سبھاش نگرسے تعلق رکھنے والے ایس ناگنا چرواہا کا موضع مہاترم کے علاقہ میں 31 مئی قتل ہوا تھا اس قتل کی واردات میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیا گیا ۔ ڈی ایس پی آفس میں منعقدہ پریس کانفریس سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر آ

نظا م آباد :10؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈی ایس پی نظام آباد مسٹر آنند کمار نے بتایا کہ نوی پیٹ منڈل کے سبھاش نگرسے تعلق رکھنے والے ایس ناگنا چرواہا کا موضع مہاترم کے علاقہ میں 31 مئی قتل ہوا تھا اس قتل کی واردات میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیا گیا ۔ ڈی ایس پی آفس میں منعقدہ پریس کانفریس سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر آنند کمار نے بتایا کہ یکم ؍ جون کو نوی پیٹ پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں ویریا عرف ناگنا کا قتل ہوا تھا اور اس کے قتل کے بعد 40تا 50 بکریوں کا سرقہ کیا گیا تھا جس پر مہلوک کے والد ناگیا نے پولیس میں شکایت درج کرانے پر پولیس مصروف تحقیقات تھی کہ ورنی منڈل میں دو نامعلوم افراد بکریوں کو کم دام پر فروخت کرنے کی اطلاع پر نوی پیٹ پولیس نے ڈی نرسیا، بی نارائناکو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ 31مئی کو ویریا کا قتل نرسیا اور نارائنا نے کیا تھا اور اس کے بعد اس کی بکریوں کے مندے کا سرقہ کرلیا اور ان بکریوں کو جانکم پیٹ اور سارنگ پور سے تعلق رکھنے والے سائیلو، نرسملا، الیاس سے مل کر اس کی پرورش کی اور یہ پانچ افراد مل کر ورنی میں فروخت کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس یہاں پہنچ کر انہیں تحویل میں لیکر قتل کا انکشاف کیا ۔ ان کے قبضہ سے قتل میں استعمال کی گئی چاقو،39 بکریاں، 7650 روپئے نقد رقم برآمد کرتے ہوئے ان پانچ افراد کو ریمانڈ پر دے دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT