Friday , August 17 2018
Home / دنیا / چرچ فائرنگ :ماں نے بچوں کو بچانے جان گنوادی

چرچ فائرنگ :ماں نے بچوں کو بچانے جان گنوادی

واشنگٹن، 7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے چرچ میں اتوار کے روزہوئی فائرنگ میں ایک ماں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے اپنے بچوں کے لئے خود اپنی قربانی دے دی۔ اس ماں نے اپنے پانچ سال کے بیٹے اور ایک بیٹی کو نئی زندگی دے دی۔ ایک خاندانی دوست کی طرف سے فیس بک پر شیئر کی گئی اطلاعات کے مطابق امریکہ کے سوتھرلینڈ اسپرنگس فرسٹ بیپٹسٹ چرچ میں ہوئی فائرنگ کے دوران جان وارڈ نام کی خاتون نے اپنی 9سال کی بیٹی ریھاننا کو دھکا دے کر فرش پرگرا دیا اور پھر اس نے اپنے تین بچوں کو گلے سے لگالیا یعنی ان تینوں کو خود سے ڈھانپ لیا۔ وونڈاگیریک ا سمتھ نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ریھاننا نے بتایا، “مجھے گولی نہیں لگی کیونکہ میں چھپ گئی تھی اور ماں نے ایملی، ریلینڈ اور بروک کو ڈھک لیا تھا۔واضح رہے کہ چرچ میں ہوئی فائرنگ میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس واقعہ میں محترمہ جان وارڈ اور ان کی بیٹی بروک (5) کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی جبکہ بیٹی ایملی (7) کی ہاسپٹل میں موت ہوئی۔دریں اثنا، وارڈ کے بیٹے ریلینڈ کو پانچ گولیاں لگی ہیں اور ہاسپٹل میں اس کی حالت بھی انتہائی نازک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT