Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / چرچ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار اور تین شہری ہلاک

چرچ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار اور تین شہری ہلاک

قاہرہ ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک چرچ کی حفاظت پر مامور سیکوریٹی عملہ پر نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور تین شہری ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ ملک کے بندرگاہی شہر اسکندریہ میں پیش آیا۔ منی بس میں سوار بندوق برداروں نے چرچ کے باب الداخلہ پر فائرنگ کی اور فوری وہاں سے فرار ہوگئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ مصر میں حالیہ دنوں میں پولیس اور فوج کو نشانہ بناتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے کئی حملے کئے جس کا سلسلہ سابق صدر محمد مرسی کو 2013ء میں برطرف کئے جانے کے بعد شروع ہوا جس میں اب تک 500 پولیس اہلکار اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT