Saturday , December 15 2018

چرچ پر حملہ کے واقعہ میں حکومت ہریانہ کو نوٹس

نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قومی حقوق انسانی کمیشن نے آج حکومت ہریانہ کو ایک نوٹس روانہ کی ہے اور حصار میں ایک زیر تعمیر چرچ کی بے حرمتی کے واقعہ اور ریاست میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کمسن نے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پو لیس ہریانہ کو نوٹ

نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قومی حقوق انسانی کمیشن نے آج حکومت ہریانہ کو ایک نوٹس روانہ کی ہے اور حصار میں ایک زیر تعمیر چرچ کی بے حرمتی کے واقعہ اور ریاست میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کمسن نے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پو لیس ہریانہ کو نوٹس روانہ کرتے ہوئے اندرون دو ہفتہ رپورٹ طلب کی ہے اور یہ ہدایت دی کہ ریاست میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلات پیش کریں۔ کمیشن نے میڈیا میں شائع ان رپورٹس پر از خود نوٹس روانہ کی کہ حلقہ حصار میں 15 مارچ کو ایک زیر تعمیر گرجا گھر پر حملہ کردیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 14 افراد کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے اصل ملزم انیل گودرا کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT