Wednesday , December 19 2018

چشتیہ صوفیاء کرام کی خدمات پر بین الاقوامی سمینار

سنگاریڈی 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب الحاج محمد عبدالقادر فیصل چشتی ممبر اگزیکٹیو کونسل عثمانیہ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی کے کالج آف سائنس سیف آباد کے عربکت ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی سمینار بعنوان چشتیہ صوفیاء اکرام کا قومی یکجہتی میں رول منعقد ہوگا ۔ سمینار 21 اور 22 جون کو فیاپسی بھون ر

سنگاریڈی 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب الحاج محمد عبدالقادر فیصل چشتی ممبر اگزیکٹیو کونسل عثمانیہ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی کے کالج آف سائنس سیف آباد کے عربکت ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی سمینار بعنوان چشتیہ صوفیاء اکرام کا قومی یکجہتی میں رول منعقد ہوگا ۔ سمینار 21 اور 22 جون کو فیاپسی بھون ریڈ ہلز حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ 21 جون کی صبح 10 بجے افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مفتی فلسطین خطیب مسجد اقصی الشیخ مفتی محمد اے ایچ حسین شرکت کرں گے جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر حضرت مولانا سید محمد محمد الحسینی خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ گلبرگہ مسٹر اے ستیہ نارائنا وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، جناب سید وقار الدین قادری ایڈیٹر رہنمائے دکن، جناب ڈاکٹر مصطفے شریف ہیڈعربک ڈپارٹمنٹ عثمانیہ یونیورسٹی شرکت کریں گے۔ جناب سید عبدالرحمن پرنسپل سائنس کالج صدارت کریں گے جبکہ ڈاکٹر شجاع قادری کنوینر اور جناب محمد عبدالقادر فیصل چشتی کوآر ڈینیٹر سمینار ہیں دو رومہ سمینار میں کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک کی مختلف یونیورسٹیز کے سینئر پروفیسرس شرکت کرتے ہوئے اپنے تحقیقی مقابلے پیش کریں گے ۔ سمینار کے ضمنی عنوانات میں حضور سیدنا خواجہ غریب نواز کی شخصیت ، حیات ،سیرت،تعلیمات اور خدمات کے علاوہ حضور غریب نوز کے خلفاء حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکرؒ ،حضرت سید علاء الدین صابر کلیری ؒ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہیؒ حضرت خواجہ نصیر الدین چراغ دہولیؒ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ اور حضرت خواجہ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادیؒ کی شخصیت ، حیات اور خدمات پر بھی مقابلے پڑھے جائیں گے ۔ سمینار میں ہندوستان میں چشتیہ سلسلے کی آمد اور ان کی خدمات قومی یکجہتی کے فروغ میں چشتیہ خانقاہوں کا حصہ چشتیہ صوفیاء اور ان کی مذہبی رواداری چشتیہ صوفیاء کی تبلیغ دین تفسیری فقیہہ ،شرعی اور حدیث شریف کے فروغ میں خدمات و حدت الوجود،وحدت الشہود، سماع،طریقت اور بیعت کی ضرورت و اہمیت ،مراقبہ جسمانی و روحانی اور اسی طرح کے جملہ 30 عنوانات پر پروفیسرس اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT