Saturday , February 23 2019

چلتی ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی موت

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جس کی شناحت ریلوے پولیس کیلئے کافی مشکل بن گئی تھی کو ریلوے پولیس نامپلی نے آج اس کی شناخت کرلی ا ور بتایا کہ 14 سالہ سندیش جو حفیظ پیٹ علاقہ کے ساکن شخص شانتی کمار کا بیٹا تھا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 12 مارچ کو یہ حادثہ پیش آیا ۔ جس میں سندیش شدید زخمی ہوگیا تھا جو ٹرین میں سفر کرنے کے دوران حفیظ پیٹ اور لنگم پلی کے درمیان ریلوے لائین پر ٹرین سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT