Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / چلتی ہوئی منی بس میں خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ

چلتی ہوئی منی بس میں خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ

بھوپال 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں سال 2016 میں ہوئے اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کی یاد تازہ کرنے والے ایک اور واقعہ میں ایک خاتون کی چلتی ہوئی مقامی منی بس میں عصمت ریزی کی گئی ۔ یہ خاتون کل رات دیر گئے بس میں سوار ہوئی تھی ۔ ایس پی ( بھوپال ساؤتھ ) انشومن سنگھ کے بموجب دو افراد اسکیس میں اصل ملزم ہیں ۔ ان دونوں کو اور بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ خاتون تنہا تھی اور وہ رات 11 بجے بس میں سوار ہوئی تھی ۔ پنڈت نامی شخص نے چلتی منی بس میں اسکی عصمت ریزی کی ۔ پولیس کے بموجب دو ساتھیوں نے اس جرم میں ملزم کی مدد کی ہے ۔ ان میں ایک بس کا ڈرائیور ہے جس کی سلمان کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ بس کو اس کے مقررہ مقام پر روکا بھی نہیں گیا تھا بلکہ تنہا مقام پر لے جا کر خاتون کی عصمت ریزی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT