Sunday , February 25 2018
Home / سیاسیات / چلر بھی مس ورلڈ ، ششی تھرور کا ریمارک

چلر بھی مس ورلڈ ، ششی تھرور کا ریمارک

نئی دہلی ۔ /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر ششی تھرور نے نوٹ بندی پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نئی مس ورلڈ منوشی چلر کا حوالہ دیا جس پر انہیں کئی گوشوں بشمول قومی کمیشن برائے خواتین کی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے اپنے ریمارکس پر معذرت خواہی کی ۔ششی تھرور نے کل منوشی چلر کے مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ٹوئیٹ کیا تھا کہ’’ نوٹ بندی ہماری کرنسی کے حق میں کتنی بڑی غلطی تھی ۔ بی جے پی کو یہ حقیقت جان لینی چاہئیے کہ ہندوستانی نوٹ ساری دنیا میں اہمیت رکھتی ہے ۔ ذرا دیکھئے چلر بھی مس ورلڈ ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT