Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چلو اسمبلی پروگرام ناکام بنانے پولیس کی کارروائی

چلو اسمبلی پروگرام ناکام بنانے پولیس کی کارروائی

کوہیر کانگریس پارٹی قائدین کی گرفتاری و رہائی
کوہیر /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کانگریس پارٹی قائدین صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل رام لنگا ریڈی کی قیادت میں چلو اسمبلی پروگرام کو ناکام بناتے ہوئے موضع دیگوال میں جمع ہونے والے کانگریس پارٹی قائدین کو اچانک کوہیر میں انسپکٹر رامو گرفتار کرتے ہوئے کوہیر پولیس اسٹیشن روانہ کردیا اور دو گھنٹے کے بعد شخصی ضمانت پر رہا کردیا ۔ اس موقع پر جناب محمد شمشیر علی کانگریس پارٹی صدر کوہیر ٹاون نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو فراموش کردیا ہے اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے کسان اچھی فصل اگانے کے بعد بھی بازارمیں اچھی قیمت نہیں آرہی ہے ۔ 24 گھنٹے مفت برقی سپلائی کا اعلان کیا گیا لیکن کسانوں کو برقی سپلائی میں بار بار خلل انداز کی جارہی ہے ۔ کسانوں کے ایک روپیہ قرض معاف یکمشت نہ ہونے سے کسان کو دوبارہ بنک سے قرض نہیں دیا جارہا ہے ۔ اس طرح کسان مزید مقروض ہو رہے ہیں ۔ اسکولوں کالجوں میں طلباء کو اسکالرشپ نہیں دی جارہی ہے ۔ اس وجہ سے کئی طلباء ڈراپ آوٹ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا یہی ہے سنہرا تلنگانہ ۔ اس موقع پر جملہ 41 کانگریس پارٹی قائدین کو گرفتار کیا گیا جس میں 12 سرپنچ 3 ایم پی ٹی سی ، نائب سرپنچ کے علاوہ محمد اشرف علی کوآپشن ممبر محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس حلقہ ظہیرآباد محمد اشرف علی کوآپشن ممبر محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس حلقہ ظہیرآباد محمد عبدالستار ، ڈپٹی سرپنچ کوہیر ، ڈاکٹر عبدالستار ، عبدالغنی ، محمد فردوس ، محمد محسن ، محمد عمران ڈپٹی سرپنچ دیگوال ، رام داس سرپنچ ، راچیا ، سائیلو اے سی سیل کنوینر کوہیر منڈل کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT