Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / چلی میں زلزلہ کے جھٹکے

چلی میں زلزلہ کے جھٹکے

سینٹیاگو، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چلی میں ریختر پیمانے پر 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے بعد جاری کی گئی وارننگ واپس لے لی گئی ہے ۔امریکی ارضیاتی مرکز (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی چلی میں پیورٹو مونٹ کے جنوب مغرب میں 225 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ ارضیاتی مرکز کے مطابق اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔چلی کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے قومی ادارے (اونیمی) کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لوس لاگوس کے ساحلی علاقوں سے انخلا کا حکم جاری کیا گیا تھا۔انتباہی بیان کے مطابق بیوبیو، لوس ریوس اور ایسن کے ساحلی علاقے خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔دی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے 1000 کلومیٹر کے فاصلے خطرناک لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔ تاہم بعد میں ایک اور پیغام کے ذریعے کہا گیا کہ ‘تمام معلومات کی بنیاد پر اس زلزلے کے بعد پیدا ہونے والا سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔’مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے بعد کوئلون قصبے کے رہائشی بھی محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر رہے ہیں۔اپنا مکان چھوڑنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ ‘میں یہاں دس سال رہا اور کبھی بھی ایسا محسوس نہیں کیا۔اونیمی کے مطابق زلزلہ سے کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT