Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / چلی میں فلسطین حامی مظاہرہ، اسرائیل سے تعلقات توڑ لینے کا مطالبہ

چلی میں فلسطین حامی مظاہرہ، اسرائیل سے تعلقات توڑ لینے کا مطالبہ

سانٹیاگو۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ چلی کے دارالحکومت میں غزہ پر اسرائیلی حملہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور صدر مشل بیشلٹ پر زور دیا گیا کہ وہ صیہونی مملکت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیں۔ مظاہرین ’’تعلقات توڑدو‘‘ کے نعرے لگارہے تھے۔ چلی میں تقریباً 3 لاکھ عرب آباد ہیں جب کہ جملہ آبادی ایک کروڑ 70 لاکھ بشمول فلسطینی ہ

سانٹیاگو۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ چلی کے دارالحکومت میں غزہ پر اسرائیلی حملہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور صدر مشل بیشلٹ پر زور دیا گیا کہ وہ صیہونی مملکت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیں۔ مظاہرین ’’تعلقات توڑدو‘‘ کے نعرے لگارہے تھے۔ چلی میں تقریباً 3 لاکھ عرب آباد ہیں جب کہ جملہ آبادی ایک کروڑ 70 لاکھ بشمول فلسطینی ہیں۔ صدر فلسطین اسوسی ایشن چلی ماریشیو ابوغوث نے کہا کہ صدر سے اسرائیل کے سفیر کو خارج کردینے اور تمام تعلقات توڑ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم اسرائیل کے بیان کے بعد جس میں غزہ کی حماس کے خلاف مہم میں شدت پیدا کرنے کا تذکرہ کیا گیا تھا، زبردست جوش و خروش پیدا ہوگیا تھا۔ چلی اسرائیل سے اپنے سفیر کو پہلے ہی واپس طلب کرچکا ہے۔ چلی کے علاوہ ارجنٹینا، السالویڈار اور پیرو میں عربوں کی کافی آبادی ہے جن کا بڑا حصہ فلسطینیوں پر مشتمل ہے۔ ان ممالک نے بھی اسرائیل سے تعلقات توڑ لئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT