Friday , May 25 2018
Home / دنیا / چلی میں لینڈ سلائڈنگ سے 5افراد کی موت

چلی میں لینڈ سلائڈنگ سے 5افراد کی موت

سینٹیاگو، 17 دسمبر (سیاستڈاٹ کام) جنوبی چلی میں موسلادھار بارش سے ایک گاؤں میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور کم از کم 15 دیگر لاپتہ ہیں ۔حکام نے بتایا کہ کل لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے . چلی پولیس کی طرف ہیلی کاپٹر سے لی گئی ویڈیو میں ساحلی پاٹاگونیا کے دور دراز علاقے میں ولا سانتا لوسیا کو مٹی میں دبے ہوئے دکھایا گیا ہے . اس میں چلی کے چار شہری اور ایک سیاح کی موت ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیمیں ملبے میں دبے لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں. لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ایک اسکول اور کئی گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیااور شمالی کوریا میزائل کے پرزے فروخت کنندہ گرفتار
ملبورن، 17 دسمبر (رائٹر) آسٹریلوی پولیس نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے کل پرزے اور کوئلہ کی کالابازاری کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر نیل گاگن نے آج بتایا کہ 59 سالہ ملزم چان ہان چوئی کوریائی الاصل شہری ہے اور وہ 30 سال سے زیادہ عرصے سے آسٹریلیا میں رہ رہا ہے . اس کوسڈنی کے مضافات ایسٹ ووڈسے کل گرفتار کیا گیا اور آج عدالت میں پیش کیا جائے گا. انھوں نے بتایا کہ یہ شخص شمالی کوریا کا وفادار ایجنٹ تھا اور اسے لگتا تھا کہ وہ ملک کے مفاد میں ایسا کر رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT