Monday , April 23 2018
Home / دنیا / چلی 6.2 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا

چلی 6.2 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا

سانٹی آگو ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک زلزلہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ چلی کو دہلانے کی وجہ بن گیا۔ تاہم سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا اور نہ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع ملی۔ چلی کے قومی مرکز برائے زلزلہ نے کہاکہ زلزلہ کا جھٹکہ مشرقی وسطی علاقہ میں مقامی وقت کے مطابق 7:19 بجے صبح شمالی پونی ٹاکوی سے 35 کیلو میٹر کے فاصلہ پر شمال میں محسوس کیا گیا۔ زلزلہ کا مبدا 75.8 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ امریکی ارضیاتی سروے کے بموجب ابتدائی اطلاع سے پتہ چلتاہیکہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ قومی ہنگامی خدمات دفتر چلی نے کہا کہ زلزلہ سے بنیادی خدمات میں خلل اندازی پیدا ہوئی۔ شمال میں الاکامہ سے جنوب میں بیوبیو علاقہ تک زلزلہ کا اثر محسوس کیا گیا ۔ تاہم سونامی آنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT