Monday , September 24 2018
Home / دنیا / چلی 6.4 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا

چلی 6.4 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا

سانٹیاگو۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک طاقتور زلزلہ کے جھٹکے نے ج کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی، وسطی چلی کو دہلادیا۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب حالانکہ فوری طور پر کسی جانی یا سنگین مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کا جھٹکہ مقامی وقت کے مطابق 6.32 بجے صبح محسوس کیا گیا۔ اس کا مبدا 35 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ دارالحکو

سانٹیاگو۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک طاقتور زلزلہ کے جھٹکے نے ج کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی، وسطی چلی کو دہلادیا۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب حالانکہ فوری طور پر کسی جانی یا سنگین مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کا جھٹکہ مقامی وقت کے مطابق 6.32 بجے صبح محسوس کیا گیا۔ اس کا مبدا 35 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ دارالحکومت سانٹیاگو میں 50 لاکھ کی آبادی ہے۔ زلزلہ سے 30 تا 40 سیکنڈس تک عمارتیں ہلتی رہیں۔ برقی سربراہی منقطع ہوگئی، تاہم عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔ زلزلہ کی وجہ سے سونامی کا خطرہ پیدا نہیں ہوا۔ امریکی محکمہ ارضیاتی پیش قیاسی میں اس زلزلہ کی اطلاع دی۔ چلی زلزلہ کے اعتبار سے مخدوش ممالک میں سے ایک ہے جسے ’بحر الکاہل کا آتشی حلقہ‘ کہا جاتا ہے۔ اپریل میں شمالی چلی میں 8.2 شدت کے زلزلہ سے 6 افراد ہاک اور 10 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT