Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / چمولی (اتراکھنڈ) میں زلزلہ

چمولی (اتراکھنڈ) میں زلزلہ

گوپیشور۔10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ہلکی شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں رات دیرگئے محسوس کیا گیا ۔ اس کی شدت ریکٹر پیمانہ پر 3.9تھی اور اس کا جھٹکہ 2:12 بجے شب محسوس کیا گیا ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ آفات سماوی انتظامیہ عہدیدار این کے جوشی نے اس کی اطلاع دی ۔
طلبہ کے حالیہ احتجاج میں سیاست شامل  : چوہان
نئی دہلی ۔10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) گجیندر چوہان جن کا بحیثیت صدر نشین ایف ٹی آئی آئی تنازعہ کی وجہ بن گیا ہے ‘ نے آج کہا کہ طلبہ کے حالیہ احتجاجی مظاہروں میں سیاست بھی شامل ہوگئی ہے ۔ کیونکہ بعض مخصوص گروپس سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بیشتر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کررہے ہیں ۔ اس لئے ایسے احتجاج غیرموثر ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر سطح پر طلبہ میں ہلکی سی برہمی پائی جاتی ہے لیکن یہ صرف چند مخصوص گروپس کی وجہ سے ہے ۔ مثال کے طور پر اگر 50طلبہ کا ایک گروپ یونیورسٹی میں ایسے رویہ کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس سے تمام طلبہ متاثر نہیں ہوتے ۔ وہ دستوری کلب کی ایک کانفرنس میں علحدہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT