Tuesday , December 18 2018

چمپئنس ٹینس لیگ کا آج آغاز

نئی دہلی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں ایک نئی انداز کی ٹینس کا کل افتتاحی چمپئنس ٹینس لیگ کا آغاز ہوگا ۔ اس نئے انداز میں ٹینس مقابلے ایک ہی سیٹ میں منعقد ہونگے ۔ وجئے امرت راج کی ذہنی اختراع سے شروع ہونے والی اس لیگ کا کل آغاز ہونے والا ہے ۔ سابق عالمی نمبر ایک جیلینا یانکووچ اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کا مقابلہ کل پنجاب مارشلس کے لئینڈر پئیس کی ٹیم سے ہوگا ۔ یانکووچ اور اینڈرسن دہلی ڈریمس کیلئے کھیل رہے ہیں۔ دوسرا میچ حیدرآباد ایسیس اور بنگلور راپٹرس کے مابین ہونے والا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT