چمپئنس چیلنج کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

نئی دہلی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فارورڈر نونیت کور اور نیہا گوئل کو پہلی مرتبہ 18رکنی ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 27اپریل تا 4مئی منعقد شدنی ایف آئی ایچ چمپئنس چیلنج کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کپتانی ریتو رانی کریں گی۔ علاوہ ازیں مڈفیلڈر چنچن دیوی ہندوستانی ٹیم کی نائب کپتان ہوں گی۔ 8ممالک کے درمیان یہ ٹورنمنٹ

نئی دہلی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فارورڈر نونیت کور اور نیہا گوئل کو پہلی مرتبہ 18رکنی ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 27اپریل تا 4مئی منعقد شدنی ایف آئی ایچ چمپئنس چیلنج کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کپتانی ریتو رانی کریں گی۔ علاوہ ازیں مڈفیلڈر چنچن دیوی ہندوستانی ٹیم کی نائب کپتان ہوں گی۔ 8ممالک کے درمیان یہ ٹورنمنٹ اسکاٹ لینڈ کے مقام گلاسگو میں منعقد ہورہاہے ۔ہندوستان کو پول اے میں کوریا ‘بلجیم اور میزبان اسکاٹ لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جب کہ پول بی میں امریکہ ‘ جنوبی افریقہ ‘ اسپین اور اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ہندوستانی ٹیم اپنا افتتاحی مقابلہ 27اپریل کو کوریا کے خلاف کھیلے گی۔ آئرلینڈ کے سفر کا 10اپریل کو آغاز کرنے کے بعد وہ چمپئن چیلنج سے قبل وہ اسکاٹ لینڈ کی قومی ٹیم کے خلاف تین مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT