Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چمپاپیٹ میں سڑک حادثہ ‘مزدور ہلاک

چمپاپیٹ میں سڑک حادثہ ‘مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) چمپاپیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک حادثہ میں 45 سالہ مزدور ہلاک ہوگیا ۔ سعیدآباد پولیس کے بموجب پی مہیندر ساکن مہیشورم علاقہ چمپاپیٹ سے گزررہا تھا کہ ایک تیز رفتار پانی کی ٹینکر نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 36 سالہ آٹو ڈرائیور جی سری سیلم ، آر ٹی سی بس کی ٹکر سے برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے بموجب سری سیلم آج صبح علی کیف چوراہے کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ اسے تیز رفتار آر ٹی سی بس نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ عنبر پیٹ پولیس نے آر ٹی بس ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ڈنڈیگل علاقہ میں پیش آئے ایک اور سڑک حادثہ میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی سنجیو کمار مہتا دوران علاج آج گاندھی ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے بتایا کہ سنجیو کمار کا تعلق بہار سے تھا اور وہ گنڈی میسما روڈ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT