Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / چمپیئنس لیگ میں ’’آل میڈرڈ‘‘ فائنل

چمپیئنس لیگ میں ’’آل میڈرڈ‘‘ فائنل

میڈرڈ ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریئل میڈرڈ نے چمپیئنس لیگ کے دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں مانچسٹر سٹی کو 1-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اس کا مقابلہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوگا اور اس طرح گذشتہ 3 برسوں کے دوران یہ دوسرا موقع ہوگا کہ چمپیئنس لیگ کے فائنل میں میڈرڈس ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ برازیلی کھلاڑی فرنانڈھینو نے اپنی ٹیم سٹی کو چمپیئنس لیگ کے فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچانے کی شاندار کوشش کی لیکن پہلے مرحلہ کے ختم ہونے سے عین قبل ان کی کوشش کے باوجود گیند گول کی جال میں نہیں پہنچی۔ دو برس قبل لیزبان نے منعقدہ میڈرڈس فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم ریئل میڈرڈ نے ایٹلیٹیکو کو 4-1 سے شکست دے کر دسویں مرتبہ خطاب حاصل کیا تھا اور اب 28 مئی کو میلان میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھی وہ اس کامیابی کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہوگی۔ میزبان ٹیم کیلئے آج اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی واپسی حوصلوں کو بلند کرنے والی تھی۔

TOPPOPULARRECENT