Wednesday , October 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / چمپینس لیگ‘ ونڈے سیریز کی تیاری کا موقع : رام پال

چمپینس لیگ‘ ونڈے سیریز کی تیاری کا موقع : رام پال

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سینئر فاسٹ بولر روی رام پال جو کہ ہندوستان میں اس وقت چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم باربادوس ٹریڈینٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس ٹورنمنٹ میں شرکت سے ان کے حوصلہ بلندہوئے ہیں اور آئندہ تین ہفتوں کے بعد ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی ونڈے سیر

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سینئر فاسٹ بولر روی رام پال جو کہ ہندوستان میں اس وقت چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم باربادوس ٹریڈینٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس ٹورنمنٹ میں شرکت سے ان کے حوصلہ بلندہوئے ہیں اور آئندہ تین ہفتوں کے بعد ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی ونڈے سیریز کا چمپینس لیگ تیاری کا بہتری موقع ہے ۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں رام پال نے کہا کہ میں اس ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہرہ کی امید اس لئے بھی کر رہا ہوں کیونکہ اس ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہرہ میرے حوصلہ کو بلند کرے گا اور ہندوستان کے خلاف مجوزہ ونڈے سیریز کے لئے تیاری کا موقعہ فراہم کریگا ۔29 سالہ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین فارم میں ہیں ۔ بیٹسمینوں کو اپنی سوئنگ بولنگ سے پریشان کر نے کے لئے مشہور بولر رام پال نے کہا کہ وہ سخت محنت کر رہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ ان کے ٹوئنٹی 20 کیریئر کا بہترین مرحلہ ہے ۔ رام پال نے ٹوئنٹی 20 میں اپنے بہتر مظاہرہ کا راز ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ سی پی ایل زیادہ تر دن کے وقت میں ہی کھیلی جاتی ہے لہذا میں نے ریورس سوئنگ پر زیادہ محنت کی ہے اور کامیابی بھی حاصل کی ہے ۔ رام پال کی نظر میں ٹوئنٹی 20 کے سب سے مشکل ترین بیسٹمین آسٹریلیائی گلین میکسویل ہیں کیونکہ آئی پی ایل کے ساتویں سیزن میں میکسویل بولروں کے لئے پریشان کن حالات پیدا کر دیئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT