Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / چمپینس ٹروفی : انڈیا یا جنوبی افریقہ کا اخراج یقینی

چمپینس ٹروفی : انڈیا یا جنوبی افریقہ کا اخراج یقینی

اتوار کو ہند۔ افریقہ اور پیر کو پاکستان۔ لنکا مقابلے عملاً کوارٹرفائنلز
لندن ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) چمپینس ٹروفی میں سری لنکا کے مقابل ایونٹ کی فیورٹ ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد گروپ بی میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور چاروں ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہیں۔ گروپ بی میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد انڈیا سمیت ان تینوں ٹیموں کے یکساں دو پوائنٹس ہو گئے تھے لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر انڈیا پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود تھا۔ تاہم جمعرات کو سری لنکا کی انڈیا کے خلاف غیریقینی فتح کی بدولت چاروں ٹیموں کے یکساں دو پوائنٹس ہو گئے ہیں اور اب یہ چاروں ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا سکتی ہیں۔گروپ بی کے اگلے دونوں میچز اب کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں اور بقیہ دونوں میچوں کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل کی حقدار قرار پائیں گی اور اس لحاظ سے ایونٹ کیلئے فیورٹ قرار پانے والی انڈیا اور جنوبی افریقہ میں سے کوئی ایک ٹیم چمپینس ٹروفی سے باہر جائے گی۔پاکستان کو ایونٹ کے اگلے راؤنڈ میں رسائی کیلئے ہر حال میں سری لنکا کو شکست دینا ہوگا۔گروپ بی میں اگلا میچ جنوبی افریقہ اور انڈیا کے درمیان اوول کے میدان میں اتوار کو کھیلا جائے گا جبکہ پیر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں صوفیا گارڈنز (کارڈف) میں مدمقابل ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT